؞   پھول پور: کرونا وائرس سے پولیس انسپکٹر کی موت
۷ ستمبر/۲۰۲۰ کو پوسٹ کیا گیا

اعظم گڑھ(حوصلہ نیوز): جہاں ملک بھر میں کرونا وائرس سے متاثرین کی تعداد میں بے تحاشا اضافہ ہورہا ہے وہیں اعظم گڑھ میں بھی روز بروز مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے ۔ تازہ معاملہ پھول پور کوتوالی کا جہاں کوتوال انسپکٹر شیر سنگھ تومر کی وائرس سے موت ہوگئی ہے ۔
اطلاع کے مطابق انسپکٹر شیر سنگھ تومر 15 دن پہلے کرونا سے متاثر پائے گئے تھے اور تب سے لکھنؤ کے ایک پرائیوٹ اسپتال میں زیر علاج تھے اور دوشنبہ کی صبح رگوں میں انفیکشن کی وجہ سے ان کی موت ہوگئی۔وہ اٹاوہ ضلع کے رہنے والے تھے۔ اعظم گڑھ کے ایس پی نے فیس بک پرایک پوسٹ میں ان کی موت پر دکھ کا اظہار کیا ہے اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی ہے۔


1 لائك

0 پسندیدہ

0 مزہ آگیا

0 كيا خوب

4 افسوس

0 غصہ


 
hausla.net@gmail.com : ؞ ہم سے رابطہ کریں

تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2024.